• رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول

  • De: The New Life Mission
  • Podcast

رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول  Por  arte de portada

رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول

De: The New Life Mission
  • Resumen

  • ہمیں یقیناًوہی ایمان رکھنا چاہیے جو رسُول رکھتے تھے اور اُن کی طرح اعتقاد رکھنا چاہیے جس طرح اُنھوں نے رکھا، کیونکہ اُن کا ایمان اور عقائد رُوح القدس سے حاصل ہوئے تھے۔ رسُولوں نے یسوعؔ مسیح، اُس کے باپ اور رُوح القدس پر اپنے خُدا کے طو رپر ایمان رکھا۔ پولُسؔ رسُول نے اِقرار کیِا کہ وہ مسیح کے ساتھ مر گیا اور اُس کے ساتھ جی اُٹھا۔ وہ ایمان رکھنے کے وسیلہ سے ایک آلہ بن گیا کہ اُس نے یسوعؔ مسیح میں شامل ہونے کا بپتسمہ لیا(گلتیوں۳: ۲۷)۔ خُد اکی خوشخبری میں وہ بپتسمہ جو یسوعؔ نے حاصل کِیا، خون جو اُس نے صلیب پر بہایا، او ر رُوح القدس کی بخشش پائے جا تے ہیں جو وہ ہر کسی پر اُنڈیل چکا ہے جو اِس خوشخبری پر ایمان رکھتا ہے۔ کیا آپ اَصل خوشخبری کو جانتے اور ایمان رکھتے ہیں؟ یہ وہی اَصل خوشخبری ہے جس پر رسُول بھی ایمان رکھتے تھے۔ ہم سب کو، بھی، یقیناًاِس لئے پانی اور رُوح کی خوشخبری پر ایمان رکھنا چاہیے۔
    © 2022 by Hephzibah Publishing House
    Más Menos
activate_primeday_promo_in_buybox_DT
Episodios
  • حصہ نمبر ۱ خُدا باپ پرایمان کااِقرار
    Nov 16 2023

    یہ حوالہ یوحناؔ اصطباغی کےذریعےیِسُوعؔ کے بپتسمہ کو بیان کرتا ہے، جب خُدائے ثالوث ظاہر ہوتا ہے۔ اِس حوالہ سے ہم جانتے ہیں کہ یِسُوعؔ خُدا کا بیٹا ہے، یعنی رُوح القدس اُس کے ساتھ کام کرتا ہے، اور یعنی باپ نے اُس کے لئے ”میرا پیارا بیٹا، جس سے مَیں خوش ہوں“ ہونے کا اعلان کِیا۔ اِن ظہوروں کے وسیلہ سے خُدائے ثالوث ظاہر ہوتا ہے۔ یِسُوعؔ خُدا کی ساری راستبازی پوری کر سکتا تھا کیونکہ اُس نے یوحناؔ سے حاصل کیے گئے اپنے بپتسمہ کے ساتھ بنی نوع اِنسان کے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا۔ یہ ہے کیوں اُسے ہمارے لئے صلیب پر مرنا تھا، اور یہ ”خُدا کی راستبازی“ ہے جو باپ نے اپنے بیٹے کے وسیلہ سے پوری کی۔ یعنی یِسُوعؔ نے اپنے بپتسمہ کے راست عمل کی بدولت خود پر ہمارے تمام گناہوں کو اُٹھا لیا ہی خُدا کی اصل راستبازی ہے، اور اِس سچائی کی تصدیق دونوں باپ اور رُوح القدس کی معرفت ہوتی ہے۔ یوں، باپ، بیٹا، اور رُوح القدس علیٰحدہ اشخاص کے طورپر وجود رکھتے ہیں، لیکن وہ ہمارے لئے ایک ہی خُدا ہیں۔

     

     

     

     

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Más Menos
    38 m
  • حصہ نمبر ۲ خُدا بیٹے پر ایمان کا اِقرار
    Nov 16 2023

    مسیح تخلیق سے پہلے ہی حتیٰ کہ پیشتر وجود رکھتا تھا (افسیوں ۱:۴)۔اُس ارادہ کی وضاحت کرتے ہوئے جو خُدا حتیٰ کہ تخلیق سے پیشتر رکھتا تھا، پولُسؔ نے فرمایا، ” تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتِظام ہو کہ مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے۔ خواہ وہ آسمان کی ہوں خواہ زمِین کی۔ “ (اِفسیوں ۱:۱۰)۔
    اپنی مرضی پوری کرنے کے لئے، خُدا نے اپنے اِکلوتے بیٹے کو بھیجا، جس کا وہ وعدہ کر چکا تھا اور جو اِس زمین پر، ممسوح ہوگا۔ خُدا کے اِس بیٹے کا خاندانی نسب نامہ اُس عہد میں زیادہ تفصیل سے ظاہر کِیا گیا ہے جو خُدانے ابرہامؔ کے ساتھ قائم کِیا تھا—یعنی، وہ ابرہامؔ کی نسل میں سے ایک کے طورپرآئے گا، اور تمام قومیں اُس کے وسیلہ سے برکت پائیں گی(پیدائش ۲۲:۱۷۔۱۹)۔یہ خُدا کا وعدہ تھا۔
    یعقوبؔ نے اپنی مرنے کی گھڑی پر، جب کہ اپنے بیٹوں کو برکت دیتے ہوئے، بھی کہا کہ مسیحا یہوداہؔ کی نسل میں سے آئے گا (پیدائش ۴۹:۱۰)۔ بعد کے دَور کے نبیوں نے حتیٰ کہ زیادہ تفصیل سے مسیحا کی خوبیاں اور خدمات ظاہر کیں۔ یسعیاہ۵۳ باب کے مطابق، یہ نبوت کی گئی تھی کہ مسیح اپنے آپ پر اپنے لوگوں کے گناہ اُٹھائے گا، مصلوب ہوگا، لوگوں کے ہاتھوں سے دُکھ اُٹھائے گا اور وہ اُسے ردّکر دیں گے، اوروہ بالآخر مرے گا اور دفن ہوگا۔

     

     

     

     

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Más Menos
    2 h y 1 m
  • حصہ نمبر ۳ رُوح القدس پرایمان کا اِقرار
    Nov 16 2023

    ہمیں خُدا کے کامل لوگ بننے کے لئے،ایسے ایمان کی ضرورت ہے جو خُدا باپ، بیٹے، اور رُوح القدس پر اِس طریقہ سے ایمان رکھتا ہے۔ یہ اِس لیےہے کیونکہ خُدا باپ، بیٹا، اور رُوح القدس نے کائنات کو اور ہمیں تخلیق کِیا یعنی ہم اِس دُنیا میں وجود رکھتے ہیں، اور خُدا بیٹے کا گنہگاروں کو اُن کے گناہوں سے بچانے کے لئے، بپتسمہ جس نے خُدا کی راستبازی کوپورا کِیا اور صلیب پر خون بہانے کا کام ضروری تھا۔ کیونکہ یِسُوعؔ نے یوحناؔ سے بپتسمہ لیا اور یوں دُنیا کے گناہوں کو اُٹھا لیا، اُس نے اِن گناہوں کی سزا برداشت کی جو ہمیں اُٹھا نا واجب تھی اور ہمار ی جگہ پر عوضی کے طورپرصلیب پر مر گیا۔
    ایسا کرنے کے وسیلہ سے وہ جو ایمان رکھتے ہیں آخرکار اپنے تمام گناہوں سے آزاد ہو سکتے ہیں۔ یہ سچائی بہت پہلے تیار کی جا چکی تھی، اور یہ پانی او ررُوح کی خوشخبری کی بنیادی خدمت ہے۔ یہ ہے صرف جب ہم اِس سچائی کو خود پر عائد کرتے ہیں کہ یِسُوعؔ مسیح کا فِدیہ کا کام حتمی طورپر ہماری ذاتی شخصیت کے لئے پورا ہوا کام بن جاتا ہے، اور ہم ایمان رکھنے کے وسیلہ سے اپنے تمام گناہوں سے نجات یافتہ ہو سکتے ہیں۔

     

     

     

    https://www.bjnewlife.org/
    https://youtube.com/@TheNewLifeMission
    https://www.facebook.com/shin.john.35

    Más Menos
    3 h y 51 m

Lo que los oyentes dicen sobre رسولوں کے عقیدہ کا ایمان - مسیح کے بنیادی اُصول

Calificaciones medias de los clientes

Reseñas - Selecciona las pestañas a continuación para cambiar el origen de las reseñas.