Khutabat e Khilafat  By  cover art

Khutabat e Khilafat

By: Rahimia Institute of Quranic Sciences
  • Summary

  • خطبات خلافت بسلسلہ افکار امام شاہ ولی اللہ رمضان المبارک 1443 مقرر: مفتی عبد الخالق آزاد رایٗے پوری ، مسند نشین سلسلہٗ عالیہ رحیمیہ رایٗے پور۔ پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرانیہ ، لاہور ۔ پاکستان Presented by Rahimia Institute of Quranic Sciences, Lahore Pakistan W: www.rahimia.org FB: @rahimiainstitute Twitter: @rahimia
    © 2021 Rahimia Institute of Quranic Sciences
    Show more Show less
activate_primeday_promo_in_buybox_DT
Episodes
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 52 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورت مائدہ
    Jul 21 2024
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 52:

    فصل ششم
    تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
    آیات سورت المائدہ

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 13؍ محرم الحرام 1446ھ / 20؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ✔️ ''یَآ اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَنْ یَّرْتَدَّ مِنْکُمْ عَنْ دِیْنِہ'' (الآیات) میں ابوبکر صدیقؓ کی خلافتِ خاصہ اور آپؓ کے متبعین کے فضائل پر واضح دلیل و حجت
    ✔️ سورت مائدہ کی ان آیات میں مستقبل کے فتنِ ارتداد کی طرف اشارہ اور قبائلِ عرب کا حضرت ابوبکرؓ کے حکم سے مرتدین کے خلاف جہاد
    ✔️ ''الْیَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِینَکُمْ'' (الآیۃ) پر حضرت عمر ؓکے تفسیری نکات
    ✔️ ''وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ الَّذِینَ أُوتُوا الْکِتَابَ مِن قَبْلِکُمْ'' (الآیۃ)کی تشریح میں فرمانِ عمر فاروقؓ
    ✔️ آیتِ وضو: ''یَآ اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اِذَا قُمْتُمْ'' (الآیۃ) کے تناظر میں وضو میں پاؤں دھونے کی بابت صحابہ کرامؓ کا اِجماعی مؤقف
    ✔️ حضرت علیؓ کا وضوء میں پاؤں دھونے پر آیتِ وضوء سے استدلال
    ✔️ ''وَإِنْ کُنْتُمْ مَرْضَی أَوْ عَلَی سَفَرٍ" (الآیۃ) میں تیمم کی فرضیت اور آیت کے نزول کا سبب
    ✔️ ''نِعْمَتَ اللَّہِ عَلَیْکُمْ إِذْ ہَمَّ قَوْمٌ أَنْ یَبْسُطُوا إِلَیْکُمْ أَیْدِیَہُمْ '' (الآیۃ) کا شانِ نزول
    ✔️ سورت مائدہ میں ''أکَّالُوْنَ لِلسُّحْت'' کی ممانعت سے متعلق حضرت عمرؓ کی توضیح
    ✔️ حرمتِ شراب کے تدریجی مراحل اور حضرت عمر ؓکی دعا
    ✔️ اجتماعی تبدیلی سے انحراف پر مبنی انفرادی اصلاح کے تصور کی غلط فہمی پر حضرت صدیق اکبرؓ کی رہنمائی

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    منجانب: رحیمیہ میڈیا

    Show more Show less
    1 hr and 45 mins
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 51 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورت نساء (حصہ دوم)
    Jul 20 2024
    *خُطباتِ خلافت*

    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    *خُطبہ* 51:

    فصل ششم

    *تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ*

    آیات سورت نساء (حصہ دوم)

    *خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 11؍ محرم الحرام 1446ھ / 18؍ جولائی 2024ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ خلفائے راشدینؓ کے عملی اقدامات سے متعلق سورتِ نساء کی آیات کا مطالعہ

    ✔️ حضرت عمرؓ کا مہر کی مقدار کم مقرر کرنے کا ارادہ لیکن قرآنی آیت سے حضرت خولہؓ کے استدلال کے بعد اپنے فیصلے سے رجوع

    ✔️ حرمتِ مصاہرت والی آیت کی تشریح میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کا قصہ

    ✔️ جمع بین الاختین (دو بہنوں کا ایک مرد کے نکاح میں اکٹھا ہونا) اور حضرت عثمانؓ و حضرت علیؓ کی روایات

    ✔️ نکاحِ متعہ کی ممانعت پر حضرت عمرؓ کی روایت

    ✔️ ’’وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَکُمْ إِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیمًا‘‘ (الآیۃ) کی تشریح میں حضرت مسروقؒ کی روایت

    ✔️ ’’وَالَّذِینَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ فَآتُوہُمْ نَصِیبَہُمْ‘‘ (الآیۃ) کی توضیح

    ✔️ خواتین کی صفات سے متعلق حضرت عمرؓ کی روایات

    ✔️ ’’وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِہِمَا فَابْعَثُوا حَکَمًا مِنْ أَہْلِہِ وَحَکَمًا مِنْ أَہْلِہَا‘‘ (الآیۃ) کی تشریح

    ✔️ ’’أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَائَ‘‘ (الآیۃ) کی توضیح میں حضرت عمرؓ کا قول

    ✔️ ’’الَّذِینَ أُوتُوا نَصِیبًا مِنَ الْکِتَابِ یُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ‘‘ (الآیۃ) میں جبت و طاغوت کی وضاحت

    ✔️ ’’یَاأَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا أَطِیعُوا اللّٰہَ وَأَطِیعُوا الرَّسُولَ وَأُولِی الْأَمْرِ مِنْکُمْ‘‘(الآیۃ) میں اولی الامر کے مصداق؛ حضرات ابوبکرؓ، عمرؓ، عثمانؓ، علیؓ اور ابنِ مسعودؓ

    ✔️ منافق کی حضرت عمرؓ (اولی الامر) کے ہاتھوں سزائے موت اور تائید میں ایک رکوع کا نزول

    ✔️ ازواجِ مطہرات سے نبی اکرم ﷺ کے ایلاء (علیحدگی) اختیار کرنے والے واقعے میں حضرت عمرؓ کا اولی الامر ہونے کی طرف اشارہ

    ✔️ حضرت عمرؓ کا قصر نماز والی آیت پر سوال کا جواب

    ✔️ گناہ سرزد ہونے کی صورت میں استغفار کا طریقہ

    ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا اپنی زبان کا عملی احتساب کرنا

    ✔️ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا سورتِ نساء کی آیت کے بارے میں آپ ﷺ سے سوال

    ✔️ کلالہ سے متعلق سورتِ نساء کی آیت کی تشریح

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    Show more Show less
    1 hr and 21 mins
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 50 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورت نساء (حصہ اول)
    Jul 20 2024
    *خُطباتِ خلافت*بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ*خُطبہ* 50:فصل ششم*تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ*آیات سورت نساء (حصہ اول)*خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری*بتاریخ:* 10؍ محرم الحرام 1446ھ / 17؍ جولائی 2024ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇✔️ فضائلِ اعمال کی دو قسمیں، نیز بین الاقوامی انقلاب کے تین لوازمات✔️ فاسد نظام توڑنے اور انسانیت دوست نظام قائم کرنے کی حظیرۃ القدس میں ہیئت و صورت کا ''وَلَوْلَا دَفْعُ اللّٰہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ لَہُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِیَعٌ '' (الآیۃ) میں ذکر✔️ جماعتِ صحابہؓ کا داعیۂ اِلٰہیہ کی اساس پر ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کا عمل✔️ جماعتِ صحابہؓ کے داعیۂ اِلٰہیہ کی اساس صحبتِ نبویؐ کے اثرات؛ حضرت سندھیؒ کی مثال✔️ داعیۂ اِلٰہیہ کے مطابق نافرمان قوموں کوسزا دینے والے اور ملائِ اعلی کے اِجماع کو دنیا میں نافذ کرنے والے حضرت جبریل علیہ السلام: مولانا سندھیؒ کی وضاحت✔️ جذب و کشش؛ قربِ الٰہی کے حصول کا اصل طریقہ اور یہی ولایتِ نبوت✔️ ہجرت و جہاد اور حج کا عمل بین الاقوامی انقلاب کے لیے ضروری✔️ سورتِ نساء میں دونوں قسم کے اعمال کے فضائل کا ذکر✔️ اس تناظر میں مجددی اور ولی اللّٰہی سلسلے کے اولوالعزم مشائخ و قائدین کے ہاں دونوں قسم کے اعمال کی پابندی✔️ ''وَمَنْ یُطِعِ اللّٰہَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِکَ مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ '' (الآیۃ) میں دونوں قسم کے اعمال سرانجام دینے والے انبیاء و صدیقین اور شہداء و صالحین کا ذکر اور شاہ صاحبؒ کی جامع تشریح✔️ حدیثِ مشہورہ میں حضرت ابوبکر صدیقؓ کے لیے صدیقیّت اور حضرات عمرؓ و عثمانؓ و علیؓ کے لیے شہید کا لقب، نیز خلفائے راشدینؓ کے لیے ریاستِ ظاہری و معنوی بھی ثابت✔️ ''لَا یَسْتَوِی الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ غَیْرُ أُولِی الضَّرَرِ'' (الآیۃ) میں جہاد اور ہجرت کے اُمور میں فرقِ مراتب کا بیان✔️ صحابہؓ کے درجات اور فضیلت کی علت‘ جان و مال کے ساتھ جہاد فی سبیل اللہ✔️ ''وَمَنْ یُہَاجِرْ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ'' (الآیۃ) میں دارالکفر سے ہجرت کرنا فرض، ہجرت ترک کرنے والے عذابِ الٰہی کے مستحق، ضعیفوں کا استثنا اور ہجرت کی فضیلت کا بیان✔️ خلفائے راشدینؓ کے اُسوہ کی روشنی میں سورت نساء کی شروع والی آیات کی تشریح✔️ قرآنِ حکیم میں فیملی سسٹم سے متعلق امور پر حضرت عمر فاروقؓ کا قومی نظام کے امور کو قیاس کرنا، اجتہاد کا یہی سلیقہ مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے پیشِ نظر✔️ حضرت عمر فاروقؓ کے مقرر کردہ نظامات بہت سہولت و آسانی والے؛ حضرت عبداللہ بن مسعوؓد کا قول✔️ سورتِ نساء میں وراثت کا جامع ترین قانون اور میراث سے متعلق حضرا ت خلفائے راشدینؓ کے دانش مندانہ فیصلے✔️ حضرت زید بن ثابتؓ کو علمِ فرائض میں کمال درجے کی مہارت✔️ علمِ فرائض میں عول کا طریقہ اخذ کرنے والے جناب عمر فاروقؓبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-institute*منجانب: رحیمیہ میڈیا*
    Show more Show less
    1 hr and 44 mins

What listeners say about Khutabat e Khilafat

Average customer ratings

Reviews - Please select the tabs below to change the source of reviews.