Episodes

  • عادلانہ سوسائٹی کے قیام میں معاہدات کا کردار | 2024-07-19
    Jul 22 2024
    عادلانہ سوسائٹی کے قیام میں
    معاہدات کا کردار

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا مفتی مختار حسن

    بتاریخ: 12؍ محرم الحرام 1446ھ / 19؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    Show more Show less
    42 mins
  • قرآن حکیم کے اسلوبِ تمثیل کے تناظر میں کثیر القومی کمپنیوں کے شکنجے میں پھنسے وطن کی بدحالی کا جائزہ| 2024-07-19
    Jul 22 2024
    *قرآن حکیم کے اسلوبِ تمثیل کے تناظر میں**کثیر القومی کمپنیوں کے شکنجے میں پھنسے وطن کی بدحالی کا جائزہ**خُطبۂ جمعۃ المبارک:*حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری*بتاریخ:* 12؍ محرم الحرام 1446ھ / 19؍ جولائی 2024ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:**آیاتِ قرآنی:*‌وَلَقَدْ ‌ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ o قُرْآنًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِي عِوَجٍ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ o ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا رَجُلًا فِيهِ شُرَكَاءُ مُتَشَاكِسُونَ وَرَجُلًا سَلَمًا لِرَجُلٍ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا الْحَمْدُ لِلَّهِ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ o إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ o ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِنْدَ رَبِّكُمْتَخْتَصِمُونَ o (39 – الزُّمر: 27 تا 31)*ترجمہ:* ”اور ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال بیان کر دی ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں o وہ عربی زبان کا بے عیب قرآن ہے تاکہ یہ لوگ ڈریں o اللہ نے ایک مثال بیان کی ہے ایک غلام ہے جس میں کئی ضدی شریک ہیں اور ایک غلام سالم ایک ہی شخص کا ہے، کیا دونوں کی حالت برابر ہے؟ سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، مگر ان میں سے اکثر نہیں سمجھتے o بے شک آپ کو بھی مرنا ہے اور ان کو بھی مرنا ہے o پھر بے شک تم قیامت کے دن اپنے رب کے ہاں آپس میں جھگڑو گےo“۔*حدیثِ نبوی ﷺ:*‌”يُجَاءُ ‌بِالْإِمَامِ ‌الْخَائِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، فَتُخَاصِمُهُ الرَّعِيَّةُ فَيَفْلُجُونَ عَلَيْهِ، فَيُقَالُ لَهُ: سُدَّ رُكْنًا مِنْ أَرْكَانِ جَهَنَّمَ“۔ (مسند البزار، حديث: 1644)*ترجمہ:* ”قیامت کے دن ظالم اور خیانت کرنے والے بادشاہ کو لایا جائے گا، تو اس سے اس کی رعایا جھگڑا کرے گی اور وہ اس پر غالب آجائے گی۔ پھر الله تعالیٰ کی طرف سے فرمان جاری ہوگا کہ ”جاؤ ! اسے جہنم کا ایک رُکن بنا دو“۔*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇✔️ فہمِ قرآن حکیم کی اہمیت اور سورت زمر کے گزشتہ مضامین سے آج کی گفتگو کا ربط✔️ گفتگو میں تمثیل کی اہمیت اور دعوت و تذکیر کا قرآنی اسلوب✔️ امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے افکار میں عالم مثال کی تعریف و تشریح✔️ قرآن حکیم کے عربی میں نزول کی حکمت اور اس کی تعلیمات کا اعجاز✔️ قرآن حکیم کے نظریہ و فکر کو کسی بھی قوم کی مادری زبان میں پیش کرنے کی ضرورت و اہمیت✔️ برعظیم میں انگریز وں سے پہلے مادری اور مقامی زبانوں میں تعلیم و تربیت کی روایت✔️ قرآن حکیم کی مختلف قرائتوں کی حکمت اور عہدِ نبویؐ میں فہمِ قرآن کی مقامی روایت✔️ انگریزی استعمار کا مقامی زبانوں میں مداخلت اور انھیں فنا کرنے میں کردار✔️ عہدِ نبویؐ میں عربی زبان سے دوسری زبانوں میں ترجمانی کی روایت✔️ قرآن حکیم کی ایک فرد کے ایک مالک کے مقابلے میں بہت سے آقاؤں کی حکمت بھری تمثیل✔️ آج کے دور میں کسی ریاست پر استحصالی قوتوں کی غلامی کے اجتماعی اثرات و نتائج✔️ ایک آقا کے مقابلے میں کئی آقاؤں کی قرآنی تمثیل اور ضرب المثل سے اہم سبق اور نتائج✔️ ہندوستان پر استعماری قوتوں کی یلغار، ان کی آپسی جنگ اور ہندوستانی نظام کی تباہی✔️ ہندوستان میں استعماری کمپنیوں کا سامراجی ارتقاء اور مقامی وسائل کی لوٹ مار...
    Show more Show less
    1 hr and 28 mins
  • قرآن حکیم بطور احسن الحدیث جامعیت، خطابی اُسلوب اور اثرات| 2024-07-12
    Jul 22 2024
    *قرآن حکیم بطور احسن الحدیث ؛* *جامعیت، خطابی اُسلوب اور اثرات**خُطبۂ جمعۃ المبارک:*حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری*بتاریخ:* 5؍ محرم الحرام 1446ھ / 12؍ جولائی 2024ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبہ جمعہ کی آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ: *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:* *آیتِ قرآنی:* ‌اللهُ ‌نَزَّلَ ‌أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا مَثَانِيَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللّٰهِ ذَلِكَ هُدَى اللّٰهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ۔ (39 – الزُّمر: 23)*ترجمہ:* ”اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے، یعنی کتاب باہم ملتی جلتی ہے، (اس کی آیات) دہرائی جاتی ہیں جس سے خدا ترس لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، پھر ان کی کھالیں نرم ہو جاتی ہیں، اور دل یاد الٰہی کی طرف راغب ہوتے ہیں، یہی اللہ کی ہدایت ہے، اس کے ذریعے سے جسے چاہے راہ پر لے آتا ہے، اور جسے اللہ گمراہ کر دے، اسے راہ پر لانے والا کوئی نہیں“۔ *حدیثِ نبوی ﷺ:* عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فِي قَوْلِ اللَّهِ عز وجل {نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ} [يوسف: 3] الْآيَةُ. قَالَ: ”نَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَلَا عَلَيْهِمْ زَمَانًا فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ قَصَصْتَ عَلَيْنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عز وجل {الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ} [يوسف: 1] تَلَا إِلَى قَوْلِهِ {نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ} [يوسف: 3] الْآيَةُ. فَتَلَا عَلَيْهِمْ زَمَانًا فَقَالُوا: ‌يَا ‌رَسُولَ ‌اللَّهِ، ‌لَوْ ‌حَدَّثْتَنَا. فَأَنْزَلَ اللَّهُ عز وجل {اللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا} [الزمر: 23] الْآيَةُ كُلُّ ذَلِكَ يُؤْمَرُ بِالْقُرْآنِ «هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ وَلَمْ يُخْرِجَاهُ» (المستدرك علی الصّحیحَین، حدیث: 3319)*ترجمہ:* حضرت سعد بن ابی وقاص رضي اللہ عنه نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد:{نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ} [يوسف: 3] (ہم تمہیں سب سے اچھا بیان سناتے ہیں) کے متعلق فرماتے ہیں کہ: رسول اکرم ﷺ پر قرآن پاک نازل ہوا تو آپ ایک عرصہ تک لوگوں کو اس کی تلاوت سناتے رہے۔ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ ﷺ ! آپ ہمیں کوئی قصہ سنائیے، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:{الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ} [يوسف: 1] (الر، یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں)آپ ﷺ نے ”نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ“ والی آیت کے آخر تک تلاوت کی۔ پھر آپ ایک عرصے تک ان کو یہ قصہ سناتے رہے۔ پھر لوگوں نے فرمائش کی۔ آپ ہم سے باتیں کریں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی:اللهُ ‌نَزَّلَ ‌أَحْسَنَ الْحَدِيثِ كِتَابًا مُتَشَابِهًا۔ (39 – الزُّمر: 23)ترجمہ: ”اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے، یعنی کتاب باہم ملتی جلتی ہے“۔*۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇✔️ ’’سورت زُمر‘‘ کا خاص موضوع؛ دینِ اسلام کا خالص نظام ✔️ ’’سورت زُمر‘‘ میں دینِ حق اور دینِ باطل کی روشنی میں دو جماعتوں کا ذکر ہے✔️ گفتگو اور مکالمے کے حقیقی احوال اور ...
    Show more Show less
    1 hr and 15 mins
  • ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کے زیر اہتمام دورہ تفسیر کی غرض و غایت اور مقاصد واہداف | 2024-07-12
    Jul 22 2024
    ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کے زیر اہتمام
    دورہ تفسیر کی غرض و غایت اور مقاصد واہداف

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن

    بتاریخ: 5؍ محرم الحرام 1446ھ / 12؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    Show more Show less
    1 hr and 7 mins
  • قرآنی فکر کے لیے قلبی بصیرت اور اس کی حامل قیادت کی تشکیل کی سماجی ضرورت | 2024-07-05
    Jul 8 2024
    قرآنی فکرو نظر کے لیے قلبی بصیرت
    اور اس کی حامل سماجی قیادت کی ضرورت

    خُطبۂ جمعۃ المبارک:
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    بتاریخ: 28؍ ذو الحجہ 1445ھ / 5؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    خطبہ جمعہ کی آیاتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ:

    خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی وحدیثِ نبوی ﷺ :

    آیتِ قرآنی:
    ”‌أَفَمَنْ ‌شَرَحَ اللَّهُ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ فَهُوَ عَلَى نُورٍ مِنْ رَبِّهِ فَوَيْلٌ لِلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ أُولَئِكَ فِي ضَلَالٍ مُبِينٍ“۔ (39 – الزمر: 22)
    ترجمہ: ”بھلا جس کا سینہ اللہ نے دین اسلام کے لئے کھول دیا ہے، سو وہ اپنے رب کی طرف سے روشنی میں ہے۔ سو جِن لوگوں کے دل اللہ کے ذکر سے متاثر نہیں ہوتے، ان کے لیے بڑی خرابی ہے۔ یہ لوگ کھلی گمراہی میں ہیں“۔

    حدیثِ نبوی ﷺ:
    رسول اللہ ﷺ نے انسان کے دل میں نور ہونے کی علامت بیان فرمائی کہ:
    ”الإِنابة إلى دار الخلود، والتجافي عن دار الغرور، والاستعداد للموت قبل النّزول“۔ (أخرج ابن المبارك في الزهد وغیرہم)
    ترجمہ: ”لافانی کے گھر کی طرف لوٹنا، فریب کے گھر سے بچنا، اور موت کے نزول سے پہلے اس کی تیاری کرنا۔“

    ۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔
    دینِ اسلام کی حقانیت اور قرآن حکیم کی جامعیت انسانیت کی ترقی کے ضامن
    آج کے خطبے کے موضوع اور گزشتہ جمعہ کے موضوع کے درمیان ربط اور تعلق
    آج کے خطبے کی مرکزی آیت کا مفہوم اور مختصر جامع تفسیری خلاصہ
    انسانی دماغ کے تخیل اور خیالات کے ناقص اور کامل نظام کے درمیان فرق
    دنیا اور قبر و حشر میں قلب و نفس کی درجات و مراتب کی حیثیت و اثرات و نتائج
    انسانی جسم میں قلب کی مرکزی حیثیت اور مختلف اعضا پر اس کی فوقیت
    انسانی سوچ وفکر میں انشراحِ قلب اور نورِ قلبی کی اہمیت اور کردار
    روشن خیالی اور روشن قلبی کے درمیان بنیادی فرق اور روشن قلبی کے درست محرکات
    روشن خیالی کی محدودیت اور قلب کے روشن ہونے کی ضرورت و اہمیت
    شرح صدر اور قلب میں نورِ ربانی داخل ہونے کی تین علامتیں حدیثِ نبویؐ کے مطابق
    قلبی بصیرت کے نور سے متصف افراد کے فکر وعمل اور رویوں کا تجزیہ
    شرح صدر کے بارے میں امامِ انقلاب مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا بصیرت افروز ارشاد
    شرح صدر اور ہمت کا خلاصہ انسان کے دل و دماغ کی تمام قوتوں کا ایک پیج پر آجانا ہے
    ویل (ہلاکت) کا معنی و مفہوم اور اس کی قلبی، عملی و نفسی کیفیات اور محسوسات
    انسانی ہمت کی تعبیر میں امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کا روشن فکر قول
    روشن فکر اور قلبی بصیرت کی حامل قیادت کی تلاش اور ان کی ضرورت و اہمیت
    بھیڑیا صفت سخت دل سیاسی و مذہبی قیادت سے بچنے کی نبوی ہدایت
    نبوی فرمودات کی روشنی میں عصرِ حاضر کی سیاسی و مذہبی قیادت کے تحلیل و تجزیہ کی ضرورت
    پاکستان کے موجودہ انسانیت سوز حالات پر اہل علم و دانش کی حیرت انگیز خاموشی

    Show more Show less
    1 hr and 13 mins
  • تعلق مع اللہ کے لیے طاغوت سے قطع تعلق کی ناگزیریت اور جبر و استحصال کا عالمی نظام | 2024-06-28
    Jul 1 2024
    *تعلق مع اللہ کے لیے طاغوت سے قطع تعلق کی ناگزیریت اور*
    *جبر و استحصال کا عالمی نظام*

    *خُطبۂ جمعۃ المبارک:*
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 21؍ ذو الحجہ 1445ھ / 28؍ جون 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *خطبے کی رہنما آیتِ قرآنی:*
    ”‌وَالَّذِينَ ‌اجْتَنَبُوا ‌الطَّاغُوتَ أَنْ يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوا إِلَى اللّٰه لَهُمُ الْبُشْرَى۔ (39 – الزمر: 17)
    *ترجمہ:* ”اور جو لوگ شیطانوں کو پوجنے سے بچتے رہے اور اللہ کی طرف رجوع ہوئے، ان کے لیے خوشخبری ہے“۔

    *۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇
    ✔️ انسان کے تعلق مع اللہ اور حقوق اللہ کے حوالے سے عبودیت کے تقاضے
    ✔️ کائنات کے نظم و نسق پر اللہ تعالیٰ کا کنٹرول اور توحیدِ حقیقی کے تقاضے
    ✔️ ذاتِ باری تعالیٰ کے مقابلے میں کسی بھی طاقت کے نظام کو ماننا شرک ہے
    ✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا تفسیری خلاصہ دو جماعتوں کے کردار کا موازنہ
    ✔️ تقویٰ کا بنیادی مقصد اور دین کا بنیادی مفہوم اور اس کے عملی تقاضے
    ✔️ انسان کی مکمل ترقی اور فلاح کا نظام‘ اللہ تعالیٰ نے انبیاؑ کے ذریعے دے دیا ہے
    ✔️ سورۂ زمر کے مضامین میں علم اور نظریے کے حوالے سے دو بنیادی مقاصد
    ✔️ تقویٰ کے نتائج کہ حق و باطل اور عدل وظلم کی پہچان اور شعور پیدا ہو جائے
    ✔️ ایک متقی کا وصف یہ ہے کہ حق کی پہچان کے بعد اس کا نظام قائم کرے
    ✔️ مزید برآں متقی دنیاوی مفاد کے بجائے صرف اللہ کی رضا کے لیے کام کرے
    ✔️ طاغوتی نظام کے خلاف جدوجہد اور اس کی غلامی سے اجتناب کرنا
    ✔️ اِنابت (رجوع) الی اللہ کی بنیادی شرط‘ طاغوتی نظام کا انکار اور برأت ہے
    ✔️ رجوع الی اللہ اور اجتنابِ طاغوت‘ انبیائے کرام علیہم السلام کا بنیادی مقصد رہا ہے
    ✔️ نظریے پر علم و عمل کی بات توجہ سے سننے کے نتیجہ خیز اثرات و نتائج
    ✔️ اجتنابِ طاغوت کے تناظر میں پاکستان میں حکمرانوں اور آئی ایم ایف کے کردار کا جائزہ
    ✔️ تاریخِ اسلام کے صدرِ اوّل کو تاریخی بد فہمی کے تناظر میں دیکھنے کے نتائج
    ✔️ تاریخِ اسلام کے اجتماعی نظام کے جائزے کا بنیادی اُصول؛ انسانیتِ عامہ کا مفاد
    ✔️ طاغوتی نظام کے تناظر میں ایسٹ انڈیا کمپنی کے کردار کا تحلیل و تجزیہ
    ✔️ مسلمان ملکوں اور معاشروں پر آج کے عالمی طاغوتی نظام کا کنٹرول
    ✔️ آج کے طاغوتی نظاموں کے اَحبار و رُہبان‘ سسٹم کو کنٹرول کرنے والی طاقتیں ہیں
    ✔️ طاغوتی نظام کے بجٹ میں غیر حقیقی اور ظالمانہ ٹیکسز کا تحلیل و تجزیہ
    ✔️ پاکستان کے امریکی قرضوں میں جکڑے جانے کا تاریخی پسِ منظر اور نتائج
    ✔️ بیع اور سود کا بنیادی فرق اور طاغوتی نظام کی حیلہ سازیاں
    ✔️ طاغوتی نظام کے زیرِ اثر پانچ ناجائز چیزوں کو حلال کر لینے کی نبوی پیشین گوئی
    ✔️ آج کے مسلمان کی اِنابت (رجوع) الی اللہ اور طاغوتی نظام کے حوالے سے ذمہ داری
    ✔️ جولائی 2024ء میں ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں سالانہ دورۂ تفسیر کی ضرورت و اہمیت

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://facebook.com/rahimiainstitute/

    Show more Show less
    1 hr and 13 mins
  • خُطبہ عید الاضحٰی
    Jun 29 2024
    خُطبہ عید الاضحٰی
    حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 10؍ ذو الحجہ 1445ھ / 17؍ جون 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

    Show more Show less
    1 hr and 7 mins
  • امن و سلامتی کا جامع دینی نظام اور مغربی استعمار کا انسانیت دشمن شیطانی کردار | 2024-06-21
    Jun 23 2024
    امن و سلامتی کا جامع دینی نظام اورمغربی استعمار کا انسانیت دشمن شیطانی کردارخُطبۂ جمعۃ المبارک:حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 14؍ ذو الحجہ 1445ھ / 21؍ جون 2024ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور خطبے کی رہنما آیاتِ قرآنی واحادیثِ نبوی ﷺ:آیاتِ قرآنی:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً، وَّ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ، فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ۔ (2 – البقرۃ: 208-209)ترجمہ: ”اے ایمان والو ! داخل ہوجاؤ اسلام میں پورے، اور مت چلو قدموں پر شیطان کے، بے شک وہ تمہارا صریح دشمن ہے۔ پھر اگر تم پھسلنے لگو بعد اس کے کہ پہنچ چکے تم کو صاف حکم، تو جان رکھو کہ بے شک اللہ زبردست ہے حکمت والا“۔احادیثِ نبوی ﷺ :1۔ ”لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 15)ترجمہ: ”تم میں سے کوئی شخص ایمان والا نہ ہو گا جب تک اس کے والد اور اس کی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ اس کے دل میں میری محبت نہ ہو جائے“۔2۔ ”الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ“۔ (صحیح بخاری، حدیث: 6169)ترجمہ: ”انسان اس کے ساتھ ہے جس سے وہ محبت رکھتا ہے“۔۔ ۔ ۔ ۔ خُطبے کے چند مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ دینِ اسلام کی جامعیت اور انبیائے کرام علیہم السلام کی انقلابی جدوجہد✔️ ’’مسلم‘‘ کی تعریف اور ابراہیمی تحریک کی دعوت اور اس کے لوازمات✔️ امن و سلامتی کے پورے نظام کو قبول کرنا اور اس کے اجتماعی تقاضے✔️ خطبے کی مرکزی آیت کا گزشتہ خطبہ جمعہ کی مرکزی آیات سے ربط اور تعلق✔️ حضرت ادریس علیہ السلام کو انسانیت کی رہنمائی کے لیے پانچ بنیادی علوم دیے گئے✔️ حضرت نوح علیہ السلام کی اپنی قوم کو دعوت اور اس کا تاریخی تسلسل✔️ معاشرے میں امن و سلامتی کے نظام سے انحراف اور فاجر انسان کی نفسیات✔️ قوم کے لیے امن و سلامتی کے نظام کی حفاظت اور قوموں پر عذابِ الٰہی کا ضابطہ✔️ انسانیت کی ضمیر کی آواز اور اس کے عقل و شعور کے ادراکات کی طاقت✔️ اللہ تعالیٰ کی صفاتِ عالیہ کی بنیاد پر اس کا تعارف اور اس کے تصرفات کا ضابطہ✔️ شیطان کا مفہوم، اس کی دو بڑی اقسام اور ان کے کام کا طریقۂ واردات✔️ شیطان کا قومی اور بین الاقوامی روپ اور انبیائے کرام علیہم السلام کی جدوجہد✔️ قیصر و کسریٰ کی حکومتیں شیطانی نظام کی نمائندہ اور ترجمان تھیں✔️ مغربی استعماری نظام‘ عہدِ حاضر کے شیطانی نظاموں کا نمونہ ہیں✔️ ملکوں کی تقسیم میں مغربی استعماری نظام کی قانونی اور آئینی شیطنت کا کردار✔️ مغربی استعماری نظام کی توسیع پسندی اور مسلمانوں کی فتوحات میں بنیادی فرق✔️ برطانوی استعماری نظام کا امن و سلامتی اور معاہدات کے حوالے سے دوہرا معیار✔️ برطانوی استعماری نظام کا عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف گھناؤنا کردار✔️ کیپٹل ازم کا بنیادی انسانیت دشمن نظریہ اور تاریخِ عالم میں انسان دشمن کردارپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://facebook.com/rahimiainstitute/
    Show more Show less
    1 hr and 33 mins