Episodios

  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 48 |تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ اور جماعت سازی کے رہنما اصول
    Jul 16 2024
    *خُطباتِ خلافت*
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    *خُطبہ* 48:

    فصل ششم
    *تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ*
    *اور جماعت سازی کے رہنما اصول*
    آیات سورت بقرہ و آل عمران (حصہ اول)

    *خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 8؍ محرم الحرام 1446ھ / 15؍ جولائی 2024ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ دو آیات کے ضمن میں حضرت عمر فاروقؓ کی پیشین گوئی اور شاہ صاحبؒ کی توضیح و تشریح
    ✔️ ہجرت و جہاد، غلبہ دین اور اجتماعی امور سے متعلق خلفائے راشدینؓ کے ارشادات و مرویات
    ✔️ خلافت و حکومت اور اجتماعی امور سے متعلق سورتِ آل عمران کی آیات کا مطالعہ
    ✔️ یَاأَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّہَ حَقَّ تُقَاتِہِ تا وَإِلَی اللّٰہِ تُرْجَعُ الْأُمُورُ آیات اور شاہ صاحبؒ کی لاجواب تفسیر؛ صحابہ کے اسوہ کی روشنی میں جماعت بندی کا عالمگیر اصول
    ✔️ ان آیات میں خلافتِ خاصہ اور اس کے بعد وقوع پذیر ہونے والے فتنوں کی حقیقت کا بیان
    ✔️ پہلا نکتہ: تقویٰ کا حصول اور اس پر استقامت اختیار کرنے کا حکم
    ✔️ دوسرا نکتہ: سماجی زندگی میں مضبوط اجتماعیت اور افتراق و انتشار کی ممانعت
    ✔️ تیسرا نکتہ: صالح اجتماعیت کے دو اہم امور
    ✔️ جماعت کی اجتماعیت کے مقاصد و اہداف
    ✔️ چوتھا نکتہ: تفرق فی الدین اور جماعتی فرقہ واریت‘ اللہ کے ہاں سخت ناپسندیدہ
    ✔️ غلبہ دین کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت کی فضیلت
    ✔️ ان آیات کی تشریح کا خلاصہ
    ✔️ خلافتِ خاصہ کے بعد فتنے کا زمانہ، خیرِ اُمت کی مصداق جماعتِ صحابہؓ اور غلط شکوک و شبہات کا ردّ
    ✔️ مولانا سندھیؒ کا اصول ’’جماعت کے نصب العین پر سب ممبران کا اتفاق‘‘ کا ماخذ یہی عبارت

    بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔

    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    *منجانب: رحیمیہ میڈیا*

    Más Menos
    1 h y 31 m
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 47 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ آیات سورت بقرہ (حصہ دوم)
    Jul 16 2024
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 47:

    فصل ششم
    تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ
    آیات سورت بقرہ (حصہ دوم)

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 7؍ محرم الحرام 1446ھ / 14؍ جولائی 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇
    0:00 آغاز خطاب
    0:35 تفسیر آیات سورۃِ بقرہ؛ تقربِ الٰہی سے متعلق اعمال کی دو قسمیں
    3:55 نیکی کی پہلی قسم جو تمام مذاہب میں تسلیم شدہ
    8:00 دوسری قسم ہجرت و جہاد: اُمتِ محمدیہ کے لیے خصوصی طور پر قربِ بارگاہِ الٰہی کے حصول کا مرکز و محور
    11:30 قرآنِ حکیم میں ہجرت و جہاد کی تفصیلی شرح
    15:18 حضرت مجدد صاحبؒ، امام شاہ ولی اللہؒ اور ولی اللّٰہی جماعت کا ہجرت و جہاد کے لیے نمایاں کردار
    16:47 مسلمانوں میں اجنبی علوم (منطق و فلسفہ وغیرہ) داخل ہونے کا فتنہ اور قرآن کی ہجرت و جہاد کی بابت تفاصیل کا چھپ جانا
    18:16 وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْرِیْ نَفْسَہُ ابْتِغَآئَ مَرْضَاتِ اللّٰہِ (الآیۃ) میں دو متضاد فرقوں کا ذکر اور خصوصیات
    22:00 إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَہَاجَرُوا وَجَاہَدُوا بِأَمْوَالِہِمْ وَأَنْفُسِہِمْ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ (الآیۃ) میں ہجرت و جہاد کے عمل سے متعلق واضح نص
    22:36 الَّذِینَ یُنْفِقُونَ أَمْوَالَہُمْ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ سِرًّا وَعَلَانِیَۃً (الآیۃ) میں کثرت سے مال خرچ کرنے والوں کا ذکر
    24:03 ان آیات کے پہلے مصداق؛ حضرات خلفائے خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
    31:26 ان آیات کی روشنی میں خلفائے راشدینؓ پر متعصبانہ اعتراضات اور ان کا ردّ
    40:22 قُلْ مَنْ کَانَ عَدُوًّا لِجِبْرِیلَ (الآیۃ) کی تفسیر و تشریح
    56:57 وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی (الآیۃ) کی تفسیر، نیز یہ دونوں آیات موافقات حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ میں سے ہیں
    1:04:04 حضور ﷺ کا حضرات شیخین رضی اللہ عنھما کے اختلافِ رائے میں حضرت اسرافیل علیہ السلام کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کرنا
    1:05:05 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا شعائر اللہ کی حفاظت کا اہتمام؛ مقامِ ابراہیم کو دوبارہ اپنے مقام پر نصب کرنا
    ✔️ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہاں تلاوتِ قرآن کا حق ادا کرنے کا مفہوم
    1:05:05 حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی قرآن کی تلاوت کے دوران شہادت اور آیت پر خون پڑنے سے باغیوں کے انجام کی طرف اشارہ
    ✔️ الْحَجُّ أَشْہُرٌ مَعْلُومَاتٌکی تفسیر میں حضرت ابوبکر و حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہما سے منقول روایات
    ✔️ ہجرتِ مدینہ کا واقعہ اور حضرت صہیب رضی اللہ عنہ کے ہجرت کے عمل پر آیت میں خوشخبری

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    1 h y 24 m
  • خُطباتِ خلافت | خُطبہ 46 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ فاتحہ و بقرہ (حصہ اول)
    Jul 14 2024
    *خُطباتِ خلافت*
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    *خُطبہ* 46:

    فصل ششم
    *تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ*
    سورۃ فاتحہ و بقرہ (حصہ اول)

    *خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    *بتاریخ:* 6؍ محرم الحرام 1446ھ / 13؍ جولائی 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ✔️ کتاب کی سابقہ پانچ فصول کا خلاصہ
    ✔️ فصل ششم کے عنوان کی وضاحت
    ✔️ چھٹی فصل کا دائرہ کار
    ✔️ تمہیدی بحث؛ فنِ حدیث کے پانچ شعبے:
    1۔ فنِ سنن (شریعت)
    2۔ فنِ سیرت
    3۔ فنِ تفسیر
    4۔ فنِ زہد و رقاق (طریقت)
    5۔ فنِ معرفتِ صحابہ
    ✔️ فصل ششم کا مقصد: علم تفسیر میں خلافتِ خاصہ و عامہ اور ان کے متبعین کی بابت ذکر کردہ احادیث و آثار کا ذکر
    ✔️ سورت فاتحہ کی آیت ’’اہْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیمَ‘‘ کی تفسیر اور شاہ صاحب کا لاجواب استدلال
    ✔️ تفسیر آیات سورۃِ بقرہ:
    1۔ وَقَالَ لَہُمْ نَبِیُّہُمْ إِنَّ اللَّہَ قَدْ بَعَثَ لَکُمْ طَالُوتَ مَلِکًا (الآیۃ) کی تفسیر اور مسائل کا استنباط
    2۔ وَاِذْ یَرْفَعُ اِبْرٰہٖمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَیْتِ وَاِسْمٰعِیْلُ (الآیۃ) و دیگر آیات کی تفسیر
    ✔️ امتِ مسلمہ، امتِ وسط اور خیرِ اُمت کا مفہوم
    3۔ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَیْہِ مِنْ رَبِّہِ وَالْمُؤْمِنُونَ (الآیۃ) کی تفسیر
    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    1 h y 49 m
  • خُطباتِ خلافت |خُطبہ 45 |چوتھے اور پانچویں تغیر کے بعد دینِ اسلام کی سیاست و خلافت میں بڑے فتنے
    Apr 12 2024
    *خُطباتِ خلافت*
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    *خُطبہ* 45:
    فصل پنجم: مقصد دوم
    چوتھے اور پانچویں تغیر کے بعد دینِ اسلام کی سیاست و خلافت میں بڑے فتنے (حوادث) اور ان سے متعلق احادیث ذکر کرنے کا مقصد

    *خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    *بتاریخ:* 28؍ رمضان المبارک 1445ھ / 8؍ اپریل 2024ء
    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ▪️ سبِّ سلفِ صالحین کا درست مفہوم
    ▪️ حقیقی اختلاف اور اختلافِ رائے میں فرق
    ▪️ بارہ خلفاء کی خلافت تک دینِ اسلام کی مضبوط و مستحکم حکومت
    ▪️ دینِ اسلام کے غلبے کے دو بازو: حکومتی نظم و نسق اور علمِ نبوت کے تناظر میں خلافتِ خاصہ و عامہ کا جائزہ
    ▪️ چوتھے تغیر (دور) کے دوران دینِ اسلام کی سیاست و خلافت میں برپا فتنے (حوادث)
    ▪️ خلیفہ مہدی سے متعلق تین روایات، شاہ صاحبؒ کی تحقیق اور خلافتِ بنو عباس کا علمی و سیاسی تناظر میں جائزہ
    ▪️ عرب قومیت کا تصور، امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی تحقیق میں
    ▪️ فقہ حنفی کے دو بڑے مکاتب ہائے فکر: علمائے ما وراء النہر اور علمائے عراق
    ▪️ پانچواں تغیر (دور) عربوں کی حکومت کا خاتمہ اور عجمیوں (ترکوں) کا تسلط
    ▪️ خلافتِ عرب کے تناظر میں فتنوں سے متعلق احادیث ذکر کرنے کا مقصد اور مذہبی افتراق و انتشار کا ردّ
    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    1 h y 45 m
  • خُطباتِ خلافت |خُطبہ 44 | تیسرے تغیر کے بعد دینِ اسلام کی سیاست و خلافت میں بڑے فتنےاور دو مصالحتیں
    Apr 12 2024
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 44:
    فصل پنجم: مقصد دوم
    تیسرے تغیر کے بعد دینِ اسلام کی سیاست و خلافت میں بڑے فتنے (حادثات) اور دو مصالحتیں

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 27؍ رمضان المبارک 1445ھ / 7؍ اپریل 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    بوقت: آج دوپہر ڈھائی بجے

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ▪️ تیسرے تغیر (دور) کے بعد دینِ اسلام کی سیاست و خلافت میں تین بڑے فتنے (آزمائشیں) اور دو مصالحتیں
    ▪️ پہلے فتنے کے زمانے میں چار بڑے حادثات:
    1۔ جنگِ جمل
    2۔ حربِ صفّین
    3۔ حربِ نہروان
    4۔ شہادتِ حضرت علی کرم اللہ وجہہ
    ▪️ حضرت حسنؓ اور حضرت امیرِ معاویہؓ کے درمیان مصالحت
    ▪️ دوسرے فتنے کے بعد کے حوادثات اور اُن کے بعد دوسری مصالحت
    ▪️ شام کی بادشاہت سے متعلق شاہ صاحبؒ کا متوازن نکتۂ نظر
    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    1 h y 39 m
  • خُطباتِ خلافت |خُطبہ 43 | خلافت کے حوالے سے اُمتِ محمدیہ میں وقوع پذیر ہونے والے تغیرات: احادیث
    Apr 8 2024
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 43:
    فصل پنجم: مقصد دوم
    خلافت و سیاست کے حوالے سے اُمتِ محمدیہ میں وقوع پذیر ہونے والے تغیرات کا احادیث نبویہ کی روشنی میں مطالعہ

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 26؍ رمضان المبارک 1445ھ / 6؍ اپریل 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور
    بوقت: آج دوپہر ڈھائی بجے

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ▪️ کائنات میں عالم گیر تغیر و تبدل اور مسلسل ارتقاء جاری
    ▪️ کائنات کا خلاصہ شجرۂ انسانیت اور اس کی حفاظت کے لیے انبیاء علیہم السلام کی جدوجہد
    ▪️ شجرۂ انسانیت کے کامل ترین انسان حضرت محمدؐ اور اُمتِ محمدیہؐ کی جدوجہد
    ▪️ تاریخ کا درست تجزیہ کرنے کا طریقہ
    ▪️ آپؐ نے اُمتِ محمدیؐ میں خلافت سے متعلق ہونے والے تغیرات اور لاحق ہونے والے ممکنہ خطرات کی نشان دہی کردی ہے
    ▪️ مقصدِ دوم میں خلافت و سیاست کے دائرے میں اُمتِ محمدیہؐ میں وقوع پذیر تغیرات اور لاحق ممکنہ خطرات کا بیان ہے
    ▪️ مولانا سندھیؒ کے مطالعۂ تاریخ کی اساس ’’إزالۃُ الخفاء‘‘ہے
    ▪️ احادیثِ نبویہؐ میں تطبیق پیدا کرنے اور اُن سے مفہوم اَخذ کرنے کا درست طریقہ

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    1 h y 47 m
  • خُطباتِ خلافت |خُطبہ 42 | صحابہ کرامؓ میں حضرت امیرِ معاویہؓ کی انفرادیت کا تجزیہ
    Apr 8 2024
    خُطباتِ خلافت
    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    خُطبہ 42:
    فصل پنجم:
    صحابہ کرامؓ میں حضرت امیرِ معاویہؓ کی انفرادیت کا تجزیہ

    خطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
    بتاریخ: 24؍ رمضان المبارک 1445ھ / 4؍ اپریل 2024ء
    بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور

    ۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇

    ▪️ پہلی دو تنبیہات کا خلاصہ
    ▪️ حضرت علیؓ کا ’وصیٔ رسول اللہ‘ ہونے کا درست مفہوم
    ▪️ خلافتِ خاصہ کی دو بنیادی خصوصیات
    ▪️ ہر نظام میں دو جماعتیں اور ان کا دائرۂ کار: حضرت سندھیؒ کا اہم نکتہ
    ▪️ تیسری تنبیہ: حضرت امیر معاویہؓ، صحابہ کرامؓ میں منفرد شخصیت اور ان کے متعلق بد گمانی کرنے کی ممانعت
    ▪️ حضرت حسنؓ کا مسلمانوں کی دو جماعتوں میں صلح کرانا
    ▪️ حضرت امیر معاوؓیہ مجتہد اور آپؓ کے لیے رسول اللہ ﷺ کی دعائیں
    ▪️ کاتبِ وحی حضرت امیرِ معاویہؓ کی حکومت و خلافت کی گواہیاں اور دلائل
    ▪️ حضرت امیر معاوؓیہ کا خلافتِ خاصہ کے مقاصد کو پیش نظر رکھنا
    ▪️ چوتھی تنبیہ: زمانے کے تغیرات سے پیدا ہونے والے اختلافات، ان کی قسمیں، مراتب کا جائزہ اور ہر قسم کا بنیادی حکم
    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    1 h y 29 m
  • خُطباتِ خلافت |خُطبہ 41 | خلافت علیٰ منہاج النّبوّۃ کا دورانیہ شہادتِ عثمانؓ تک: روایات کا خلاصہ
    Apr 8 2024
    *خُطباتِ خلافت*

    بسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ

    *خُطبہ* 41:

    فصل پنجم:

    *خلافت علیٰ منہاج النّبوّۃ کا دورانیہ شہادتِ عثمانؓ تک*

    روایات کا خلاصہ، نیز پوری بحث سے متعلق دو اہم تنبیہات

    *خطاب:* حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری

    *بتاریخ:* 23؍ رمضان المبارک 1445ھ / 3؍ اپریل 2024ء

    *بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور


    *۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔* 👇

    ▪️ خلافت علیٰ منہاج النبوۃ شہادتِ عثمانؓ تک: تواتر سے ثابت

    ▪️ خلافت میرے بعد تیس سال ہو گی: حدیث کی حقیقت و معنویت اور درست مفہوم

    ▪️ خلیفۂ خاص کے دو بنیادی اوصاف اور خلافتِ خاصہ و مُلکِ عَضوض میں فرق و امتیاز کی توضیح و تشریح

    ▪️ حضرت علیؓ کے کمالاتِ عالیہ اور آپؓ کی خلافت کا قرار واقعی مقام

    ▪️ حضرت حسنؓ کی صلح کے بعد حضرت امیر معاویہؓ کی حکومت پر سب کا اتفاق

    ▪️ بنو اُمیہ کی خلافت اور احادیثِ نبویہؐ کے اشارات

    ▪️ سیاسی اُمور سے متعلق احادیث کے درست فہم کی استعداد نہ رکھنے والے کو شاہ صاحبؒ کی نصیحت

    ▪️ چار طرح کے امراضِ شخصی کا حامل ہماری گفتگو و بحث کا مخاطب نہیں

    ▪️ پوری بحث سے متعلق چار تنبیہات

    ▪️ پہلی تنبیہ: خلافتِ راشدہ و مابعد کے اَدوار کو سمجھنے کا ایک اہم علمی قاعدہ: تدبیرِ الٰہی کے مطابق انبیاء علیہم السلام کی طرح خلیفۂ راشد سے اللہ کام لیتا ہے

    ▪️ ہر دور کے تقاضوں کے مطابق تدبیرِ الہی کا امور طے کرنا

    ▪️ تدبیرِ الٰہی کا خلیفہ راشد کو پانچ اُمور کی تعلیم دینا

    ▪️ دوسری تنبیہ: زمانۂ شرور و فتن میں مخلصین کی سچی جماعت موجود رہے گی

    ▪️ اہلِ اسلام کے پانچ طبقات (طائفہ منصورہ): تفصیلات

    پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستان
    https://www.rahimia.org/
    https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
    https://www.youtube.com/@rahimia-institute

    Más Menos
    2 h y 1 m